20

کشمیر کی صورتحال: وزیرخارجہ شاہ محمود کا یواین سیکریٹری جنرل سے رابطہ طے

اسلام آباد(جرات نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریز کے درمیان رابطہ طے پا گیا۔
شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ آج شام پانچ بجے ہوگا۔وزیرخارجہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں