55

مریم اور شہباز کی نواز شریف سے جیل میں اہم مشاورت

لاہور(شعیب ہاشمی) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے شہباز شریف اور مریم نواز نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے مریم نواز کو 19 جولائی کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف نے کہا کہ ہم قانون اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن انصاف پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ خاندان کے افراد کے سوا کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، مریم نواز کی جیل آمد پر لیگی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ وفاق کی علامت نواز شریف نے کھبی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا، تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی، اب چیئرمین سینٹ کے لئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں