20

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا،شان مسعود

سرفراز احمد کو اپنا کپتان ہی تسلیم کرتا ہوں، شان مسعود فوٹو: ایکسپریس
کراچی(جرات نیوز) ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ مجھے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہوں، سرفراز احمد کو اپنا کپتان ہی تسلیم کرتا ہوں۔قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی قیادت کرنے والے شان مسعود نے یو بی ایل گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے کہا کہ اس وقت سرفراز احمد قومی ٹیم کی بہترین قیادت کر رہے ہیں، نئے سسٹم میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں، گزرتے وقت کیساتھ پرفارمنس میں بہتری کی امید ہے،اچھی فٹنس ذہنی طور پر کھلاڑی کو مضبوط بناتی ہے،کرکٹ ایک لائیو اسٹائل بن چکا ہے جس میں ہر چیز دیکھی جاتی ہے۔شان مسعود نے کہا کہ کم عمری میں فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا شوق رکھتا تھا، فٹ رہنے کیلئے فاسٹ فوڈ کو 6 سال سے ہاتھ نہیں لگایا، میرے رہن سہن پر گھر والے خوب مذاق اڑاتے ہیں، کرکٹ کا جنون اتنا ہے کہ گھر والوں کو وقت نہیں دے پاتا،میں گھر صرف سونے کیلئے جاتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں