43

حاکم دبئی شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں

دبئی(جرات نیوز) ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دور اندیشی سے دبئی کو عالمی شہر بنایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، حاکم دبئی 15 جولائی 1949 کو السنگاڈا میں پیدا ہوئے۔شیخ محمد نے نجی استاد سے عربی اور اسلامی تعلیم حاصل کی اور 1955 میں ڈیرہ میں واقع الااحمدیہ پرائمری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، آپ نے شکار، باز بازی اور گھڑ سواری پر کم عمری میں ہی مہارت حاصل کرلی تھی۔شیخ محمد بن راشد اگست 1966 میں برطانیہ کے بیل اسکول آف لینگویجز ان کیمبرج میں داخل ہوئے، آپ نے مونز آفیسر کیڈٹ اسکول ایلڈرشوٹ (موجودہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرٹ) سے بھی تعلیم حاصل کی جہاں غیر ملکی اور کامن ویلتھ آفیسرکیڈٹ کی حیثیت سے سب سے زیادہ نمبرز حاصل کیے۔حاکم دبئی سنہ 1968 میں دبئی واپس آئے اور جس کے بعد شیخ راشد المکتوم نے آپ کو دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا، اس کے بعد آپ کو وزیر دفاع کا قلم دان سونپا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں