rescue1 52

سندھ میں بھی ریسکیو1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی:سندھ حکومت نے بھی صوبے میں ریسکیو 1122سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زہر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ ریسکیو سروس کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا۔جس کیلئے شہر میں 15 سٹیشن بنائے جائیں گے۔ جس میں ایمبولینس اور فائر ٹینڈر موجود ہونگے۔ جو حادثات اور ور ہنگامی صورتحال  میں  بروقت اورفوری طبی امداد دیں گے۔
منصوبے کا ڈرافٹ جلد وزیر اعلی سندھ کو منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں