police van 67

شیخوپورہ روڈ پرپولیس وین الٹ گئی ،4اہلکار جاں بحق، وقاص ںذیر کا اظہار افسوس

شیخو پورہ: شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر پولیس وین الٹنے سے 4 اہلکار جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تھانہ گلبرگ کے اہلکار فیصل آباد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے لاہور آ رہے تھے کہ شیخوپورہ روڈ کے قریب فیصل آباد روڈ پر ٹائر پھٹنے سے پولیس وین الٹ گئی۔حادثے میں 3 پولیس اہلکار ٹرینی اے ایس آئی اسد الرحمان،ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن اور کانسٹیبل کوثر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ سب انسپکٹر غلام مصطفٰی، ٹی اے ایس تفہیم مہدی، پولیس وین ڈرائیور اکبر خان، شاہد محمود، عامر سجاد،اکرم اور مشرف زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب انسپکٹر غلام مصطفٰی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیرنے پولیس وین حادثہ کے نتیجہ میں 4 پولیس ملازمین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو اور ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شہداء کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں