Sonakshi in dabang 3 74

سوناکشی سنہا کے دغاباز نینوں کے وار پھر چلیں گے

ممبئی:بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم دبنگ کے تیسری فلم میں بھی سوناکشی سنہا سلمان خان کی ہیروئن کا کردارادا کریں گی۔بھارتی میڈیا کےمطابق فلم دبنگ 3 میں جہاں پھر سے ایکشن اور مار دھاڑ ہو گی۔ وہیں دغا باز نینوں کے وار بھی چلیں گے ساتھ ہی چلبل پانڈے کا انداز ہوگا دبنگ ہوگا کیونکہ دبنگ تھری میں ان کی پھر سے ہیروئن سونا کشی سنہا ہوں گی۔فلم دبنگ تھری سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی وہ فلم جس کے اب تک دو حصے آئے اور دونوں نے ریکارڈ کمائی کی۔فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے کہا ہے کہ دبنگ تھری کی عکس بندی کا آغاز اپریل میں ہوگا اور اس بار فلم میں نئی کہانی ہوگی جو فلم بینوں کو سنیما گھروں میں بار بار لائے گی۔ارباز خان نے کہانی سے متعلق تو کوئی بات نہیں کی تاہم یہ ضرور واضح کر دیا ہے کہ دبنگ تھری کسی فلم کا ری میک نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں