mahran 120

مہران کی چھٹی، جون سے سوزوکی آلٹو سڑکوں پر دوڑے گی

لاہور:اب ہوئی پاکستان کی مقبول سواری ’’مہران ‘‘کی چھٹی ، کاروں کے شوقین افراد کیلئے پاک سوزوکی آٹو کمپنی نے پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار شدہ 660 سی سی کارمتعارف کروادی۔ کراچی میں منعقدہ پاکستان آٹو پارٹس شو (پی اے پی ایس) میں پاک سوزوکی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیاہے کہ نئے متعارف کروائے جانے والے ماڈل’’ سوزوکی آلٹو 660 سی سی‘‘ کو جون میں فروخت کیلئے ملک بھر کی مارکیٹوں میں پیش کیا جائے گا۔ کمپنی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوزوکی آلٹو کے چار ماڈل متعارف کرائے جارہے ہیں، جس میں وی ایکس، سوزوکی آلٹو VXR، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس (آٹو گیئر شفٹ کے ساتھ) فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں