leopard 22

تیندوے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے خاتون زخمی

ایریرزونا:امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس کے قریب واقع چڑیا گھر میں تیندوے نے ایک عورت کا سیلفی لیتے ہوئے ہاتھ دبوچ لیا۔ واقعے کی موبائل سے بنائی ہوئی ویڈیو میں عورت کو بائیں بازو پر زخم آنے کے بعد زمین پر تڑپتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عینی شاہد ایڈم ولکرسن امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ایک لڑکی کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے سنا ، جن کے بازو پر تیندوے نے اپنے پنجے پنجرے سے نکال کر گاڑھے ہوئے تھے۔ولکرسن کی والدہ نے تیندوے کا دھیان بٹانے کے لیے اس کی طرف پانی کی بوتل ڈالی ، جس دوران ولکرسن نے عورت کو گرفت سے چھڑا لیا۔ موبائل کیمرے کی بعد کی ویڈیو میں تیندوے کو پلاسٹک کی بوتل چباتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حادثے کی امدادی کارروائی والے محکمے کے ترجمان شان گلینڈ نے متاثرہ خاتون کا نام بتانے سے انکار کیا لیکن بتایا کے ان کی عمر لگ بھگ 30 سال تھی۔گلینڈ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا اور وہاں سے چڑیا گھر واپس لایا گیا تاکہ پنجرے پر چڑھ کر سیلفی لینے پر وہ حکام سے معافی مانگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں