Tax Amnesty Scheme 70

ایمنسٹی اسکیم کے مایوس کن نتائج ،ایف بی آراعدادوشمار خفیہ رکھنے پرمجبور

اسلام آباد: حکومت کی اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم پر پاکستانیوں کا ردعمل اب تک انتہائی مایوس کن رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ٹیلی ویژن خطابات میں اپیلوں کے باوجود اب تک 250 سے بھی کم پاکستانیوں نے ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے محض 45 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔ پچھلے ایک ماہ کے دوران ایمنسٹی اسکیم کے مایوس ک±ن نتائج نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اعدادوشمار اراکین پارلیمان اور وفاقی کابینہ سے خفیہ رکھنے پر مجبور کردیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کالا دھن سفید کرنے کی وزیراعظم کی اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے علیٰحدہ علیٰحدہ حیثیت میں عمل کررہی ہیں۔ ایف بی آرنےآئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کوایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ایف بی آر میں موجود ذرائع نےبتایا کہ ایمنسٹی اسکیم کے نتائج انتہائی مایوس کن ہیں اورلوگوں نےوزیراعظم کی اپیلوں اورایف بی آرکی جانب سےشروع کی گئی مہم کوقابل توجہ نہیںسمجھا ۔ذرائع کے مطابق تقریباً 250 افراد نے اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے محض 45 کروڑروپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں تاہم وزیرمملکت برائے خزانہ حماد اظہار نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے سے ایمنسٹی اسکیم پر لوگوں کا ردعمل بہتر ہوجائے گا کیوں کہ انھیں ٹیکس بارز اور علاقائی ٹیکس دفاتر سے حوصلہ افزا فیڈ بیک مل رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کالادھن سفید کرنے کی اسکیم 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں