usman buzdar 11

رشوت، سفارش کی چھٹی، اساتذہ کیلئے وزیر اعلیٰ کا بڑا اقدام

لاہور:پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی۔ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اساتذہ کے وقت کی بچت ہوگی۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی۔ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر ہوگی۔
اساتذہ ہیلپ لائن پر شکایت بھی د رج کرواسکیں گے۔نئے نظام سے سروس ڈلیوری بہتر ہوگی۔وزیراعلیٰ نے دوردراز علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیو ں کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی چولستان، مری، تھل،قبائلی علاقوں اوردیگر دوردرازایریا کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے۔سکولوں کے اردگرد صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں‌صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اورمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں