14

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛اظہرعلی سمیت 10 کھلاڑی روانہ

لاہور(جرات نیوز)آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے کپتان اظہر علی سمیت 10 کھلاڑی سڈنی روانہ ہوگئے۔آسٹریلیا روانگی کے پہلے مرحلے میں کرکٹرز چند گھنٹے دبئی میں قیام کریں گے جس کے بعد ان کی سڈنی کی فلائیٹ طے ہے۔ اظہر علی،عابد علی، کاشف بھٹی، نسیم شاہ،محمد عباس،شاہین شاہ آآفریدی،عمران خآن سینیئر،اسد شفیق،شان مسعود، یاسرشاہ ٹیسٹ سکواڈ کاحصہ ہیں، دوسرے پانچ کرکٹرز امام الحق، بابراعظم، موسی خان، حارث سہیل، افختار احمد اور محمد رضوان پہلے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وہاں موجود ہیں۔پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچز سے پہلے وہاں دو پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اکیس نومبر سے کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں