17

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی؛ فنکار بھی مظفر آباد پہنچ گئے.

مظفر آباد(جرات نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مظفر آباد میں جلسے کا اعلان کیاتھا، پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے۔نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار جاوید شیخ، اداکارہ مایاعلی، حریم فاروق، گلوکار فاخر، ہمایوں سعید اور شاہد آفریدی نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ہمایوں سعید نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ہم مظفرآباد کی جانب روانہ ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں سےاظہار یکجہتی کے لیے جلسے میں شامل ہوں گے۔
اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پر اپنی اور شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہد آفریدی کے ساتھ مظفر آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں