19

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکا لنے کا معاملہ،(ن) لیگ کاآج ہی عدالت سے رجوع کافیصلہ

لاہور(جرات نیوز)ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکلوانے کے لیے (ن) لیگ نے آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بگڑتی صحت کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل سے فوری نکلوانے کے لیے آج ہی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے (ن) لیگ نے اپنے وکلاء کی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی وکلاء پیٹیشن تیار کرکے آج ہی عدالت سے رجوع کریں گے جب کہ خواجہ حارث، امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کو پیٹیشن تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں، نواز شریف کی پیٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں