The Future of China's Bond Market 30

آئی ایم ایف کی کتاب”بانڈ مارکیٹ میں چین کا مستقبل“

واشنگٹن:عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے چین کی بانڈ مارکیٹ بارے ایک نئی کتاب شائع کی ہے۔کتاب کا عنوان ”بانڈ مارکیٹ میں چین کا مستقبل “ہے۔کتاب میں چینی بانڈ مارکیٹ کے تمام عناصر کا تجزیہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔جس میں ساورن بانڈ،کارپوریٹ بانڈ اور لوکل گورنمنٹ بانڈ شامل ہیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ چینی بانڈ مارکیٹ عالمی مالیاتی نظام میں چین کی مزید شراکت میں اہم کردار ادا کرےگی۔کتاب آئی ایم ایف کے سینئر ریزیڈنٹ نمائندے برائے چائنہ الفرڈ سکپکی ،سابق ڈپٹی ڈاریکٹرآف ایشیا اینڈ بحرالکاہل ڈیپارٹمنٹ مرکز راڈ لائر اور ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندہ برائے چین ژینگ لانگ مائی نے مرتب کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں