theif woman 117

ہسپتالوں سے خیراتی بکس چرانی والی خاتون پکڑی گئی

لاہور:ہسپتالوں سے خیراتی و ڈونیشن باکسز چرانے والی خاتون چور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ریسپانس یونٹ(پیرو) نے 15کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو شوکت خانم ہسپتا ل سے گرفتار کیا۔خاتون کے قبضہ سے خیرات کے پیسوں سے بھرے ہوئے باکسز برآمد ہوئے۔ملزمہ رابعہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جا کر وارداتیں کرتی تھی۔ملزمہ جناح ہسپتال،شوکت خانم،گنگا رام میں بھی وارداتیں کر چکی ہے۔جبکہ ملزمہ کا مرد ساتھی موقع سے فرارہوگیا۔ ملزمہ رابعہ کو تھانہ ستو کتلہ کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں