121

پشاور میں کبوتروں کے تنازع پر3 بھائی قتل

پشاور(جرات نیوز) پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ ڈھیری باغبانان میں کبوتروں کے تنازع پر بچوں کی لڑائی ہو گئی جب کہ شکایت کرنے پرتین بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود ڈھیری باغبانان میں فریق اول کامران وغیرہ اور فریق دوم اسحاق عرف ماموتے وغیرہ کے مابین مبینہ طور پر زبانی تکرار پر جھگڑا ہوا، جس پر فریق اول صدیق اپنے بھائیوں وسیم اور وقاص کے ہمراہ گلہ کرنے فریق دوم کے گھرگیا جہاں فریق دوم اسحاق عرف ماموتے نے اپنے بیٹوں سمیت فریق اول پر فائرنگ کردی جس سے صدیق، وسیم اور وقاص پسران اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے مقتولین کے ماموں کامران ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان گھر بار چھوڑکرفرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں