30

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے4 افراد جاں بحق،22زخمی، متعدد ملبے تلے دب گئے

کراچی(جرات نیوز) کراچی میں عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔ذرائع کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں چند سال پہلے تعمیر کی گئی 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملبے سے اب تک ایک خاتون سمیت 4 لاشیں نکالی گئی ہیں اور 22 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقہ مکین بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، گرنے والی عمارت سے متصل عمارت بھی ٹیڑھی ہوگئی ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کردی جب کہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں