24

ٹرمپ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

واشنگٹن (جرات نیوز)امریکی کورٹ آف اپیلز نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔عدالت نے ٹوئٹر صارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنا ذاتی اکائونٹ فالو کرنے سے ٹوئٹر صارفین کو روک سکیں۔ماتحت عدالت نے بھی ٹوئٹرصارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں