Trump Iftar At White House 15

ٹرمپ کی جانب سےوائٹ ہاﺅس میں افطار ڈنرکااہتمام، رمضان المبارک کی مبارکباد

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سےگذشتہ روزوائٹ ہاﺅس میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مسلم مالک کے سفیر اور کابینہ کے ارکان نےشرکت کی۔اس موقع پرڈونلڈ ٹرمپ نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف رمضان المبارک کی مبارکباد دی بلکہ شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذہب اسلام کی تعریف کرتے ہوئے بہترین مذہب کہا۔رمضان المبارک کے آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں