trump order to ground boeing 737 64

ٹرمپ کا بوئنگ 737 کو گراﺅنڈ کرنے کا حکم

واشنگٹن:ایتھوپیا میں طیارہ حادثےکےبعد امریکا نےبھی بوئنگ سیون تھری سیون میکس اورنائن طیارے گراﺅنڈ کردیے۔وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طیارے فوری طورپرگراﺅنڈ کیےجارہے ہیں، ٹرمپ کےاعلان پرکچھ ہی دیرمیں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حکم نامہ جاری کر دیا۔امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایتھوپیا میں حادثے کے مقام سے جمع شواہد اور سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کی روشنی میں طیارے گراﺅنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے طیارے گراﺅنڈ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کی کارکردگی میں کوئی خرابی نہیں۔واضح رہے کہ ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ گرنے سے تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے، پانچ ماہ میں طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسرا مہلک حادثہ تھا، امریکا سے پہلے چین، ایتھوپیا، انڈونیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، عمان، فرانس اور بھارت سمیت کئی ممالک بوئنگ 737 میکس طیارے گراﺅنڈ کرنے یا اس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں