turk resturent in saudia 19

جدہ میں ترک ریستوران کے کھانوں کے چرچے ، قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور

جدہ: سعودی عرب میں ترک ریستورانوں کے کھانے سعودی اور غیر ملکی دونوں پسند کرتے ہیں۔ترکی کے مشہور شیف ”نصرت غوشکیہ“ نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ریستوران کھولا ہے جس میں بعض ڈشوں کی قیمت ایک ہزار ریال سے بھی زیادہ ہے۔نیا ریستوران جدہ فیسٹیول کے موقع پر کھولا گیا ہے۔ ترک شیف نصرت غوشکیہ کو خاص انداز میں نمک استعمال کرنے کا ماہر مانا جاتا ہے۔جدہ میں موجود ترک ریسٹورنٹ کا مینیو جہاں ڈشزکی قیمت 50،000 سے 60،000 پاکستانی روپے ہے۔ ترک ریستوران میں نصرت گولڈن اسٹک نامی ڈش کی قیمت 1250 ریال(50 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ ایک اور ڈش نصرت سیزلنگ کی قیمت 1560ریال (62 ہزار400 پاکستانی روپے) ہے۔ ریستوران میں مختلف اقسام کے سلاد کی قیمت 65 سے لے کر 125 ریال تک رکھی گئی ہے۔ مقامی میڈیاکے مطابق نصرت غوشکیہ کے کھانوں اور ان کے نرخوں پر سوشل میڈیا پر سینکڑوں صارفین نے نرم گرم تبصرے کیے ہیں۔ترک ریستوران میں جہاں صفائی اور کھانے کا معیار اعلیٰ ہوتا ہے وہیں کھانا پیش کرنے کا انداز بھی منفرد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں