turkish forces in syria 62

ترک حکام کا شمالی شام میں عسکری کارروائی بحال کر نے کا عندیہ

انقرہ :ترکی نے کہا ہے کہ شمالی شام سے امریکی افواج کے انخلا میں تاخیر کی گئی تو وہ کرد جنگجوﺅں کےخلاف اپنی عسکری کارروائی بحال کر دے گا۔ شام سے امریکی افواج کی واپسی کے اعلان کے بعد انقرہ حکومت نے ان عسکریت پسندوں کےخلاف اپنی عسکری کارروائی کو تب تک موخر کر دیا تھا، جب تک امریکی افواج وہاں سے نکل نہیں جاتیں۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکی افواج کی شمالی شام سے واپسی تاخیر کا شکار ہوتی ہے یا اس کی مدت میں توسیع کی جاتی ہے تو ترک فورسز اپنی کارروائی شروع کر دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں