U.S. women's soccer players 50

مرد کھلاڑیوں کے برابرمعاوضہ،امریکی خواتین سوکر پلیئر عدالت پہنچ گئیں

واشنگٹن:امریکا کی خواتین سوکر ٹیم کی پلیئرز ورلڈ چیمپیئن ہونے کے باوجود اپنے معاوضے میں اضافے کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔امریکی خواتین سوکر ٹیم نے یوایس سوکر فیڈریشن پرمقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنا معاوضہ مرد سوکر پلیئرز کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں 28 خواتین پلیئرزکا کہنا ہے کہ فیڈریشن کی جانب سےانہیں کہاگیا کہ کاروباری حقائق یہ ہیں کہ خواتین مردوں کے برابر معاوضے کی حقدار نہیں ہیں۔پلیئرز نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مردوں کی ٹیم کے مقابلے میں زیادہ مقابلے کھیلے اور جیتے ہیں جبکہ ان کی وجہ سے فیڈریشن کے منافع میں بھی اضافہ ہوا۔خواتین کا مردوں سے کم معاوضے کا مسئلہ صرف یہیں تک محدود نہیں، انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن فیفا میں بھی اس حوالے سے بدترین صنفی تفریق موجود ہے جہاں مردوں کی 32 ٹیمز کو 40 کروڑ ڈالر ادا کیے جاتے ہیں اس کے برعکس خواتین کی 24ٹیمز کو صرف 3کروڑ ڈالر دیے جاتے ہیں۔خواتین سوکر پلیئرز پرامید ہیں کہ اس بار وہ یہ مقدمہ ضرور جیتیں گی اور اپنا یکساں معاوضے کا حق حاصل کر کے رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں