CNN 83

امریکی طالب علم کا سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ

کینٹکی : امریکی ریاست کینٹکی کے ایک سکول کے طالب علم نے امریکی میڈیا ہاؤس سی این این کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہے ۔ کینٹکی کے کونگٹن کیتھولک ہائی اسکول کے طالب علم نکولس سینڈمان کے مطابق سی این این نے اپنے ناظرین کے سامنے انہیں ایک ’نسلی منافرت‘ کے ہجوم میں سے ایک چہرے کے طور پر دکھایا جو کہ لنکن میموریل ہال واشنگٹن میں ایک مقامی امریکن ایکٹوسٹ سے الجھ رہے تھے۔ ریاست کینٹکی کی وفاقی عدالت میں دائرکیے گئے ہتک عزت کے دعوے میںاستدعا کی گئی ہے کہ ’شہرت کو نقصان پہنچانے پر سی این این سے275 ملین ڈالر بطور ہرجانہ اور جرمانہ دلوائے جائیں۔‘خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالب علم سینڈمان کونگٹن کیتھولک ہائی سکول کے دوسرے طلبہ کے ہمراہ اسقاط حمل مخالف ریلی میں شرکت کے لیے واشنگٹن گئے تھے۔ سی این اینپر نشر کی گئی فوٹیج اور ویڈیومیں سینڈمان اور مقامی امریکن ایکٹوسٹ ناتھن فلپس کو آمنے سامنے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میںسینڈمان فلپس کو گھورتے ہوئے اور مسکراتے ہوئے نظرآرہا ہے جبکہ فلپس گاتے اور ڈرم بجاتے نظر آتے ہیں ۔مذکورہ فوٹیج اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا کیونکہ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعدادکے مطابق سینڈمان اور ان کے ساتھی طالب علم فلپس کو گھیر کر ان کا تمسخر اڑاتے نظر آرہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں