us singer reyana 16

امریکی گلوکارہ ریانا نے محبت کا اعتراف کرلیا

بارباڈوس:شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس نژادامریکی گلوکارہ ریانا نے حال ہی میں دنیا کی امیر ترین گلوکارہ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ریانا کی مجموعی دولت 60 کروڑ امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 70 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ریانا کی کمائی میں اضافہ نہ صرف گلوکاری کی وجہ سے ہوا بلکہ ان کی جانب سے میک اپ، خواتین کے زیر جامہ، گارمنٹ اور فیشن برانڈز میں سرمایہ سے بھی ان کی کمائی میں اضافہ ہوا۔دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بننے سے قبل بھی وہ میڈیا میں دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے عرب ارب پتی سے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں۔ریانا سعودی عرب کے کاروباری شخص حسن جمیل سے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، جن سے ان کے 2017 سے تعلقات ہیں۔دونوں کے درمیان جون 2018 میں اختلافات بھی سامنے آئے تھے اور رپورٹس تھیں کہ دونوں الگ ہوگئے ہیں، تاہم ایک بار پھر رواں برس مارچ میں دونوں کے درمیان صلح ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔دونوں کے درمیان صلح کی خبریں سامنے آنے کے بعد انہیں ملتے ہوئے بھی دیکھا گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں