usman buzdar 62

حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا احساس ہے، غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں،عام آدمی کی حالت بدلیں گے۔لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگرعام آدمی کے حالات نہیں بدلے، ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو روٹی، کپڑا اورمکان کے نام پردھوکا دیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز اورمحور عام آدمی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے حقوق کی نگہبانی کرے گی، عام آدمی کی فلاح و بہبود کی ذمے داری کو فرض نہیں ،عبادت سمجھ کر پورا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں