sahiwal case 50

سانحہ ساہیوال، گرفتار ملزمان عدالت میں پیش،آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

ساہیوال :سانحہ ساہیوال کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی جس کے دوران گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ساہیوال میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم صفدر کے وکیل عمرہ کرنے گئے ہیں، استدعا ہے کہ ان کی موجودگی میں فرد ِجرم عائد کی جائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔اب آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں