world bank and pakistan 150

ورلڈ بینک سے پاکستان کو 918 ملین ڈالر قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد:عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق عالمی بینک پاکستان کو 91 کروڑ80 لاکھ ڈالرکا قرضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سےسیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد جب کہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماہتو ایلنگوان نے دستخط کئے ہیں۔عالمی بینک سے ملنے والے 40 کروڑڈالرریونیو بڑھانے کے پروگرام کے لئے ہوں گے، ٹیکس بیس بڑھائی جائے گی اورٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھا کر17 فیصد تک لے جائی جائے گی۔عالمی بینک سےملنے والےقرض میں سے 40 کروڑ ڈالر ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی پرخرچ ہوں گے،جبکہ دیگر11 کروڑ 80 لاکھ ڈالرخیبرپختونخواریونیوموبلائزیشن اینڈ ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلئےخرچ ہوں گے،جس کےتحت خیبرپختونخوا میں ریونیو کلیکشن میں اضافہ، پبلک ریسورس مینجمنٹ اور پبلک ریسورس مینجمنٹ میں بہتری لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں