WWW 56

زندگی آسان بنانے والاڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو 30برس ہو گیا

نیویارک :دنیا کو گلوبل ولیج میں تبدیل کر کے لاکھوں لوگوں کی زندگیا ں بدلنے والا ورلڈ وائڈویب 30برس کا ہو گیا ۔ مواصلاتی انقلاب بر پا کر نے والا ورلڈ وائڈویب12 مارچ1989 کو سوئئزرلینڈ کی سرن لیبارٹری (CERN) میں تخلیق کیا گیا تھا ۔ برطانوی سائنس دان ٹم برنر لی نے موجودہ انٹرنیٹ کے استعمال سے ‘انٹر لنک ہائپر ٹیکسٹ ڈاکومنٹس ’ایجاد کی جسے بعد میں ”ورلڈ وائڈ ویب“ کا نام دیا گیا۔ 30ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ وائڈ ویب کے فوائد پر اپنی آرا کا اظہار کیا ہے ۔ گوگل نے بھی ورلڈ وائڈ ویب کی سالگرہ پر ایک ڈوڈل جاری کیا جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کر کے سماجی رابطوں کی سائٹس پر شیئر کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں