yasir gallani and sadia sohail metting 92

چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی سے سعدیہ سہیل کی ملاقات، کارکردگی کو سراہا

لاہور:چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایم پی اے سعدیہ سہیل سے تفصیلی ملاقات کی ۔سعدیہ سہیل نے چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کی پی ایچ اے کے لیے خدمات کو سراہا۔ یاسر گیلانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپی ایچ اے کے سسٹم کو جدید دور کے مطابق بنانے کے لیے سسٹم کو کمپیوٹرائز بنا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بہترین ویژن کے ساتھ لاہور شہر کو آگے لے کر چلیں گے۔ ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے ملازمین کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں