yasir stire on hania aamir 71

دانے دار کیوں کہا ۔۔۔ ہانیہ کی دل آزاری

کراچی :اداکار یاسرحسین کا اداکارہ ہانیہ عامر کو دانے دار کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر معروف اداکار یاسرحسین نے اپنے ذاتی اکاونٹ پر اپنے مداحوں سے کہا کہ مجھ سے دلچسپ سوال پوچھیں۔ جب یاسر حسین کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک لفظ میں بیان کریں ۔جس کے جواب میں یاسر حسین نے دانے دار کا جواب دیا۔ اسٹوری کے جواب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ معاف کیجئے گا میرے دوست کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے۔ ہانیہ نے مزید لکھا کہ دوسروں کی کمزوری کو مذاق میں بھی نشانہ بنانا ایک قابلِ نفرت عمل ہے مزاح ایک اچھا کام ہے پر مذاق میں کسی کی دل آزاری کرنا سراسرغلط کام ہے۔ مذاق کے نام پرکسی کو رسوا کرنا مزاح میں شمار نہیں ہوتا۔ دوسری جانب اداکار یاسر حسین کو بھی اس بات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں