13

یمن کو دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا

برسلز: اقوامِ متحدہ نے یمن کیلئے بین الاقوامی مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس ملک کو دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کہا گیا ہے کہ یمن کی تقریباً 80 فیصد آبادی یعنی 2 کروڑ 40 لاکھ افراد کو 2019 میں انسانی امداد اور تحفظ درکار ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں گزشتہ تین سال سے جاری تنازعہ کے بعد صحت کے نصف مراکز بند ہو کر رہ گئے ہیں اور 70 فیصد سے زائد افراد کو ضروری ادویات تک میسرنہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں