Zainab case,1st annaversary 83

قصور کی ننھی معصوم زینب کی پہلی برسی

قصور: قصور کی ننھی زینب کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے ،گزشتہ سال زینب کوزیادتی کے بعد قتل کیاگیا تھا جبکہ زینب کے قاتل کوپھانسی دی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم زینب کی پہلی برسی منائی گئی ، برسی کے موقع پر مختلف شخصیات اور اہل علاقہ تعزیت کیلئے زینب کے گھر پہنچے جبکہ اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال قصور کی ننھی زینب کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، 4جنوری ننھی زینب کو ٹیوشن پڑھنے کےلئے جاتے ہوئے راستے میں اغوا کیا گیا تھا، جس کے دو روز بعد اس کی لاش ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی اوردس جنوری کو بچی کا جنازہ اور تدفین کی گئی تھی۔زینب کے قتل کے بعد ملک بھرمیں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور قصور میں مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں