جعلی پیکنگ میں سرکاری آٹا فروخت کرنے والی فلورملز سیل

فيصل آباد ميں محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیکنگ میں سرکاری آٹا فروخت کرنے والی فلور ملز کو سيل کر ديا۔
حکام کے مطابق 4 ملز پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا جبکہ لائسنس کینسل کر دیے گئے۔ انسپکشن کے دوران ساڑھے 400 میدے کے تھیلوں سے آٹا نکلا۔ ميدے کی پيکنگ ميں جعلی آٹا فروخت ہو رہا تھا جبکہ فلور ملز نے آٹے کے جعلی تھيلے پرنٹ کروا رکھے تھے۔ ملزمان سرکاری تندوروں کو 50 روپے فی کلو ميں آٹا بيچ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں