پاکستان میں 2 کروڑ 25 لاکھ بچے سکول سے محروم

اسلام آبا د :پاکستان کی 2 کروڑ 25 لاکھ بچے سکول سے محروم ہیں جس میں زیادہ ترلڑکیاں شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں بہت سی لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ہی نہیں جس کی ایک وجہ لڑکیوں کیلئے سرکاری سکولوں کی کمی ہے۔بچوں کی سکول سےدوری کی اہم وجوہات حکومت کی جانب سےسکولوں میں کم سرمایہ کاری ،سکولوں کی کمی، فیسوں اور دیگر اخراجات کا معاملہ، جسمانی سزا اور لازمی تعلیم کے نفاذ میں ناکامی شامل ہیں۔2017 کے مقابلے میں پاکستان تعلیم پر تجویز کردہ 4 سے 6 فیصد کے مقابلے میں ملکی مجموعی پیداوار کادو اعشاریہ 4 فیصد سے کم خرچ کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق لڑکیوں میں تعلیم سے محرومی کی وجہ چائلڈ لیبر ،صنفی امتیازی سلوک ، کم عمری میں شادیاں،جنسی ہراسانی ،غیر تحفظ اور تعلیمی اداروں پرحملے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں