کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا

کراچی: کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں تیز رفتاری اور لاپرواہی دو جانیں لے گئی، کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت جہانگیر اور ظفر کے نام سے ہوئی جب کہ ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں