فضل الرحمان اکیلے اسلام آباد نہ آئیں بلاول کو بھی ساتھ لائیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن جماعتیں مل کر اسلام آباد آئیں، مولانا فضل الرحمان اکیلے اسلام آباد نہ آئیں بلکہ بلاول کو بھی ساتھ لائیں۔سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خون دینا اور خبر دینا دو مختلف چیزیں ہیں، 18 تاریخ کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس کا اہل کار شہید ہوا، ٹی ٹی پی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی، ٹی ٹی پی کے دو لوگ کہاں کہاں ٹھہرے اور کیا کھانا کھایا یہ نہیں بتاسکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران بارڈر پر جیو فنسنگ کا عمل جاری ہے، افغان بارڈر پر محض 20 کلومیٹر جبکہ ایران بارڈر پر 200 کلومیٹر جیوفنسنگ کا کام باقی ہے۔
وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں کو اسلام آباد مل کر آنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہم کمربستہ ہیں آپ سب مل کر اسلام آباد آئیں، مولانا فضل الرحمان اکیلے اسلام آباد نہ آئیں بلکہ بلاول کو بھی ساتھ لائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیوں آپ اپنی انرجی ضائع کررہے ہیں؟ بلکہ پولیس کی انرجی بھی ضایع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں