ایبٹ آباد :تھانہ ڈونگاگلی کی حدود سمندر کتھہ میں بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر چچا گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا فوری نوٹس ، تھانہ ڈونگاگلی کی حدود سمندر کھٹہ میں بھتیجے دانیال کو تشدد کا نشانہ بنانے پر چچا زبیر ولد محمد زمان گرفتار ،
09 مئی کو سمندر کٹھہ سٹیڈیم کے قریب ملزم زبیر نے دانیال کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ ڈونگاگلی میں مقدمہ نمبر 72 جرم 337L پی پی سی ، 44CPA کے تحت درج رجسٹرڈ کیا گیا ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کے نوٹس پر ایس ایچ او ڈونگاگلی علی خان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر کی گرفتاری عمل میں لا کر مزید تفتیش کا آغازکر دیا ہے ،
ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے ، زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مظلوم افراد کی داد رسی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمان تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں