وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد سے ملنے وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی پرواز مقامی وقت صبح 5:25 بجے لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل پر اتری۔وزیراعظم شہباز شریف غیرملکی پرواز سے گزشتہ شب اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور لیگی رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی، ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں