لاہور:شادباغ میں سابقہ داماد نے سسر اور سالے کو قتل جبکہ ساس سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا۔

لاہور:شادباغ میں سابقہ داماد نے سسر اور سالے کو قتل جبکہ ساس اور راہ گیروں سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا۔ملزم عدنان نے کچھ عرصہ قبل چچا خضر کی بیٹی کو طلاق دی تھی ۔ ملزم عدنان نے ساتھی سے ملکر جدید رائفلوں سے سسرالیوں کے گھر فائرنگ کی ۔پو لیس ذرائع کے مطابق
15 کی کال پر بشارت سب انسپکٹر موقع پر پہنچا تو ملزم موقع سے فرار ہو رہا تھا ۔ ملزم نے پولیس کی گاڑی پربھی برسٹ مارا بشارت سب انسپکٹر کی جوابی فائرنگ کے باوجود ملزم فرار ہو گیا۔
دونوں ملزم ایک راہ گیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ھو گئے ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دریائے راوی کیطرگ بھاگنے والے ملزمان کی تلاش جا ری ہے ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں