گوگل کا نیا اسمارٹ فون پکسل 6 اے متعارف

گوگل نے ایک نیا اسمارٹ فون پکسل 6 اے متعارف کرا دیا ہے ۔گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران اس فون کو پیش کیا گیا جس کا ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل سے ملتا جلتا ہے۔اس نئے فون میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ ٹینسور پراسیسر سمیت پکسل 6 کے کچھ اہم فیچرز موجود ہیں۔ٹینسور پراسیسر کے ساتھ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔پکسل 6 اے میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے مگر ریفریش ریٹ محض 60 ہرٹز کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں