الیکٹریشن نے گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

’محبت میں سب جائز ہے ‘ اس مقولے نے محبت کرنیوالوں کو مزید جذباتی کردیا ہے جس کے پیش نظر بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے گنیش پور گاؤں میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیاہے جہاں ایک الیکٹریشن نے پورے گاؤں کی بجلی صرف اس لیے کاٹ دی تاکہ وہ اندھیرے میں اپنی گرل فرینڈ سے مل سکے لیکن یہ سلسلہ زیادہ دن نہ چل سکا کیوں کہ گاؤں کے باسیوں نے الیکٹریشن کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے رہائشی کچھ دنوں سے نوٹ کررہے تھے کہ ہر روز دو سے تین گھنٹے شام میں بجلی مسلسل جاتی ہے، حتیٰ کہ نزدیکی گاؤں میں ایسانہیں ہوتا، دیہاتیوں نے محسوس کیا کہ یقیناًکچھ غلط ہے، تھوڑا غوروفہم کے بعد لوگوں نے الیکٹریشن کو بجلی کاٹتے دیکھ لیا۔
جس کے بعد لوگوں نے لڑکا لڑکی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا فیصلہ کیا، ایک روز جب بجلی گئی تو گاؤں کے باسی اس سرکاری اسکول پہنچ گئے جہاں جوڑا ایک دوسرے سے مل رہاتھا، لوگوں نے الیکٹریشن کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گاؤں کی سڑکوں پر بھی گھمایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کےبعد الیکٹریشن نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں