لاہور :گوگی بٹ کے دست راست شیخ چنا کی مخبری کرنے والی خاتون قتل

لاہور:لاہور کی رہائشی خاتون مریم کو نامعلوم افراد نے چند روز قبل فائرنگ کر کے قتل کر دیا. خاتون کو نامعلوم افراد نے کار میں گولی مار دی. ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے اسے گولیوں کا نشانہ بنایا. خاتون پر الزام تھا کہ اس نے جیل میں شیخ چنا کے مقدمہ میں بند غواش بٹ کو شیخ چنا کی مخبری کی تھی ،
مبینہ طور پر گوگی بٹ کے دست راست شیخ چنا کی غواش بٹ کو مخبری کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا، جب وہ میانی صاحب قبرستان ایک عزیز کے مدفن کے لئے لاہور کے علاقہ مزنگ کی عابد مارکیٹ موڑ نامی شاہراہ سے گزر رہے تھے، اور اسی مقدمہ میں غواش بٹ کیمپ جیل لاہور میں بند ہے اور اس پر شیخ چنا ہی کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے، غواش بٹ کو جیل کے سکیورٹی سیل میں رکھا گیا ہے جہاں انتہائی نگہداشت کے حوالاتی بند ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں