وزیر اعظم شہباز شریف کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کےساتھ ہیں۔اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زلزلےسےنقصانات خاص طورپرپکتیکامیں اموات پردلی افسوس ہے، افغان عوام کوہرممکن مددفراہم کریں گے۔ متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت ، اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ، وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی جبکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقے زور دار زلزلے سے لرز اٹھے جس کے باعث ہمسائے ملک میں اموات کی تعداد130 سے تجاوز کر گئیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں. افغانستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیشلز کا کہناہے کہ زیادہ تر اموات افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اڑھائی سو سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی عملہ مصروف عمل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں