وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں، این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا، پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے گذشتہ روزافغانستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کیا تھا.وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے دیگر سٹیک ہو لڈرز کے سا تھ مل کر امدا دی سامان کا انتظام کیا.
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ہونیوالی تباہی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں