وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی سعدرفیق کا اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان ہلال امتیاز ملٹری نے ان کا استقبال کیا اور اے ایس ایف کے سینیئر عہدیداران سے تعارف کروایا۔
ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو اے ایس ایف کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے اے ایس ایف کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک و قوم اور محکمہ کے وسیع تر مفاد میں کام کریں ۔ آخر میں انہوں نے مہمانوں کی یادداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں