بھارتی مزدور کچھ دیر کیلئے ارب پتی بن گیا

بھارت میں ایک مزدور کچھ دیر کے لیے ارب پتی بن گیا جسے دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے اتر پردیش کے ضلع کانوج کا رہائشی بھٹہ مزدور ہے جس کے بینک اکاؤنٹ میں غیر معمولی تبدیلی نے اسے حیران پریشان کردیا۔بہاری لال نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے 100 روپے نکالے تو اسے اکاؤنٹ کی بقیہ معلومات ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوئی جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گیا۔800 روپے روزانہ کمانے والے بہاری لال کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود تھے جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوا اور مسلسل بینک کے چکر لگائے جس پر بینک نے اسے اسٹیٹمنٹ پکڑا دیا۔اسٹیٹمنٹ کے مطابق بہاری لال کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے تھے جسےدیکھ کر وہ انتہائی خوش ہوگیا۔بہاری لال نے بتایا کہ یہ سب دیکھ کر اس نے ایک بار پھر اپنا اکاؤنٹ چیک کیا جس کے بعد صرف اکاؤنٹ میں 126 روپے پائے۔
اس سارے معاملے پر بینک انتظامیہ نے بتایا کہ یہ بینک کی غلطی تھی جس کی وجہ سے اربوں روپے بہاری لال کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوگئے تھے جنہیں نشاندہی کے بعد واپس نکال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں