ڈیرہ مرادجمالی میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 4 افراد ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی میں تنازع پر مخالفین نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گھاڑ میں دو گروپوں کے درمیان زمین پر تنازع ہوا جس کے بعد دونوں گروپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں جب کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں