ٹانک: وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب زدہ علاقہ پائی کا دورہ

ٹانک: وزیر اعظم شہباز شریف نےسیلاب زدہ علاقہ پائی کا دورہ کیا.وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ چیئرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسد محمود بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب زدہ علاقوں اور ان کی بحالی کے لیے بریفنگ دی گئی۔ایم پی اے ٹانک محمود خان بیٹنی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹانک کے لیے خصوصی پیکج کی استدإ کی۔ محمود بیٹنی کا کہنا تھا کہ پچھلے 12 سالوں سے وہ اپوزیشن میں ہیں جس کی وجہ سے ٹانک کو ترقیاتی پیکج نہیں مل رہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےٹانک کو ترقی دینے کا عزم کا اظہا ر کیا.مولانا فضل الرحمن کی طرف سے وزیر اعظم شہباز کو ٹانک زام کی جلد تعمیر کے لیے درخواست تا کہ ٹانک کو سیلابوں سے بچایا جا سکے اور زمینوں کو سیراب کیا جا سکے۔وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ ٹانک ‏ کو میرا سلام دیں، انہیں بتائیں انتظامیہ اچھا کام کر رہی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے بتا یا کہ پاک فوج، ایف سی، پولیس، ریسکیو 1122 نے امدادی کاموں میں حصہ لیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں